ETV Bharat / state

کولگام :ضلع کے تمام پنچایتوں میں کووڈ سینٹر کا قیام

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں انتظامیہ کی جانب سے تمام پنچایتوں میں کوورنا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے پانچ بستروں پر مشتمل کووڈ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہ اقدام خطہ کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہدایات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔کولگام کی تمام 178 پنچایتوں میں کووڈ کیئر سنٹر قائم کیے جانے کا منصوبہ ہے تاہم ابھی تک 150 سنٹر کا قیام عمل میں آیا ہے۔

کوویڈ سینٹر کا قیام
کوویڈ سینٹر کا قیام
author img

By

Published : May 29, 2021, 4:37 PM IST

ضلع کے تمام 178 پنچایتوں کو کووڈ سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اور اس کے تحت اب تک 150 پنچایتوں میں کووڈ سینٹر قائم کیا جا چکا ہے۔

کوویڈ سینٹر کا قیام

کولگام کے ڈپٹی کمشنر بلال محد الدین کا کہنا ہے کہ تمام پنچایتوں میں بستر لگائے گئے ہیں۔ جبکہ اس سے متعلق دیگر سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر بقیہ کووڈ سینٹر کی سرگرمیاں بھی مکمل کرلی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مراکز ایسے مریضوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہیں جن کے لیے گھر کے علاوہ کوئی اور جگہ نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کووڈ مراکز پر ضروری میڈیکل کٹس مہیا ہوں گے۔ ان میں نبض آکسیمیٹر ، غیر رابطہ تھرمامیٹر ، کووڈ مینجمنٹ کٹس ، کے اے ٹی کٹس ، آکسیجن مرتکز ، بلک آکسیجن سلنڈر ، فلو میٹر ، این 95 ماسک ، ٹرپل لیئر ماسک ، دستانے ، بیڈ سائیڈ لاکر شامل ہیں۔ ، نمکین اسٹینڈ اور سینیٹائزر وغیرہ مہیا ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت کے بعد اٹھایا جارہا ہے۔ اور تمام پنچایتوں میں اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کووڈ مراکز نزدیکی صحت مرکز اور پنچایت نمائندوں کے ساتھ مشاورت سے کام کریں گے۔ جس کا مقصد کووڈ کی دوسری لہر کے دوران دیہی علاقوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آر آئی اور مقامی لوگ ضلع انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیے رہے ہیں۔ وہیں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مراکز کا قیام عمل میں لانا ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گاوں دیہاتوں میں اس طرح کی پہل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.