ETV Bharat / state

' کشمیری طلبا اردو اور کشمیری کے ساتھ ہندی بھی سیکھیں'

کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کشمیری طلبا کو اردو اور کشمیری کے ساتھ ساتھ ہندی سیکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔

' کشمیری طلبا اردو اور کشمیری کے ساتھ ساتھ ہندی بھی سیکھیں'

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 9:04 PM IST

پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ 'ہندی اور سنسکرت زبانیں بہت پہلے بولی جاتی تھیں۔ بھارت کی آبادی اتنی ہے کہ ہندی زبان کبھی ختم نہیں ہوسکتی اور جو طلبا ہندی بولتے پڑھتے ہیں ان کے لئے انگریزی سیکھنا ضروری ہے کیونکہ وہ ایک بین الاقوامی زبان ہے۔

پروفیسر طلعت احمد منگل کے روز کشمیر یونیورسٹی کے گاندھی بھون میں منعقدہ 'ہندی دیوس' تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ ہندی نے کیا تھا جس میں ڈین اسکول آف آرٹس پروفیسر للی وانٹ نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ صدر شعبہ ہندی ڈاکٹر روبی زتشی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر زاہدہ جبین نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر بی کمار پاٹھک نے انجام دیے۔

وائس چانسلر نے کشمیری طلبا کو دوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ ہندی سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا: 'ہندی کے فروغ کے لئے بھارت سرکار اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے لیکن ہم لوگوں کی بھی حصہ داری ہونی چاہیے۔ آپ اردو اور کشمیری کے ساتھ ساتھ ہندی سیکھنے کی بھی کوشش کریں۔ ہندی جاننا بھی ضروری ہے'۔

وائس چانسلر نے تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ شعبہ ہندی کے اساتذہ کشمیر میں ہندی کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا: 'مجھے امید ہے کہ صدر شعبہ ہندی ڈاکٹر ربی زتشی اور شعبہ سے وابستہ دیگر اساتذہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور کوشش کریں گے کہ ہندی زبان کشمیر میں زیادہ سے زیادہ بولی جائے'۔

اعزازی مہمان پروفیسر للی وانٹ نے تقریب میں بولتے ہوئے کہا کہ شعبہ ہندی سے وابستہ اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں اور ان کے طلبا بہت آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم پیچیدہ حالات میں کام کرتے ہیں لیکن باوجود اس کے شعبہ ہندی نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ زبان کے فروغ کے لئے اس کا روزگار کے ساتھ جڑا ہونا ضروری ہے۔ حکومت ہندوستان اپنے ملک کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ہندی کو فروغ دے رہی ہے'۔

صدر شعبہ ہندی ڈاکٹر روبی زتشی نے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وائس چانسلر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مصروفیات کے باوجود اس تقریب میں شرکت کی۔ ان کا شعبہ کو بھرپور تعاون رہا ہے۔

ستیش ومل نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اپنی زبان کے ساتھ ساتھ دوسری زبانیں سیکھنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ کشمیریوں نے فارسی، اردو، سنسکرت اور ہندی زبانوں میں بہت لکھا ہے۔ ایک سے زیادہ زبانیں سیکھنا فائدہ مند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.