ETV Bharat / state

سرینگر: کرشنا ڈھابہ کے مالک کا بیٹا چل بسا - کرشنا ڈھابہ کے مالک کے بیٹے آکاش کمار

عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے کے گیارہ دن بعد سرینگر میں واقع کرشنا ڈھابہ کے مالک کے بیٹے آکاش کمار نے آج صبح سرینگر کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڈ دیا۔

کرشنا ڈھابہ کے مالک کا بیٹا چل بسا
کرشنا ڈھابہ کے مالک کا بیٹا چل بسا
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 9:27 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے درگا ناگ ڈلگیٹ میں واقع کرشنا نام کے ڈھابہ مالک کا بیٹا اتوار کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو خانباز فورسز نام کے عسکریت پسندوں نے کی درگا ناگ ڈل گیٹ میں واقع کرشنا ڈھابہ ملک کے بیٹے پر نزدیکی سے گولیاں چلائی تھیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

آکاش مہرا کو شدید زخمی حالت میں فوری طور ایس ایم ایج ایس اہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 11 روز سے اس کا علاج جاری تھا۔ تاہم مذکورہ شخص نے اتوار کی صبح ہسپتال میں آخری سانس لی۔

خیال رہے اس حملے کے بعد ہی جموں وکشمیر پولیس نے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

وہیں، اس حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر مسلم جانباز فورس نام کے عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے اردو میں لکھا ہوا ایک خط بھی وائرل ہوا تھا جس میں درگا ناگ سرینگر میں کرشنا ڈھابہ مالک کے بیٹے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔

واضح رہے کرشنا ڈھابہ مالک کے بیٹے پر ہوئے قاتلانہ حملے پر تمام سیاسی جماعتوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.