ETV Bharat / state

کوکرناگ انکاؤنٹرکی جانچ این آئی اے کے حوالے - تصادم کے واقعے کی جانچ کی ذمہ داری

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاکے میں ہوئے تصادم میں جموں و کشمیر پولیس کے تین اعلیٰ افسران اور ایک سپاہی کی ہلاکت کے واقعے کی جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے اس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

کوکرناگ انکاؤنٹرکی جانچ این آئی اے کے حوالے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 2:14 PM IST

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکھرناگ میں ہوئے تصادم کے واقعے کی جانچ کی ذمہ داری این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے۔ اس واقعے میں جموں و کشمیر پولیس کے تین اعلیٰ افسران اور ایک سپاہی کی موت ہوئی تھی۔ یہ مقدمہ پہلے پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں درج کیا گیا تھا، پھر این آئی اے کو سونپنے کے بعد، اسے دوبارہ ایجنسی کے جموں پولیس اسٹیشن میں فائل نمبر RC-04/2023/NIA/JMU کے تحت درج کیا گیا۔ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 302 اور 307، آرمس ایکٹ کی دفعہ 7، 25، اور 27، اور یو اے پی اے کی دفعہ 16، 18، 19، 20، 23، 38 اور 39 سبھی ایف آئی آر میں شامل ہیں۔

رواں برس 13 ستمبر کو ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے میں فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے تین اعلیٰ افسران- کرنل منپریت سنگھ، 19 راشٹریہ رائفلز کے میجر آشیش دھونچک، اور جے اینڈ کے پولیس کے ڈی وائی ایس پی ہمایوں مزمل بٹ کی جانیں گئیں، ایجنسی کی طرف سے پوری طرح سے تفتیش کی جائے گی۔ لشکر طیبہ کے ایک سرکردہ عسکریت پسند عزیر خان کو سکیورٹی فورسز نے گولی باری کے دوران اس تصادم میں ہلاک کر دیا تھا۔

ایم ایچ اے نوٹیفکیشن کے بعد اس ماہ این آئی اے کو یہ دوسرا معاملہ دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کو پہلے انسپکٹر مسرور احمد وانی کے عیدگاہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات کا کام سونپا گیا تھا۔ 29 اکتوبر کو، سرینگر کے عیدگاہ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے، جموں و کشمیر کے پولیس افسر کو عسکریت پسندوں نے گولی مار دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سروے اسکام: دلجیت سنگھ کون ہے؟

وہیں ڈھانگری راجوری حملہ کیس بھی این آئی اے جموں پولس اسٹیشن دیکھ رہا ہے۔ دو مشتبہ افراد نثار احمد اور مشتاق حسین کو این آئی اے نے ڈھانگری حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں پہلے ہی اپنی تحویل میں لے چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.