اس موقع پر کسانوں اور مالکان باغات کو قرض فراہم کرنے والے بینک ادارے اور مختلف محکموں کے اسٹال موجود تھے۔
ڈی سی گاندربل شفقت اقبال نے مرکزی ریاستی سرکار کی اسکیمز سے استفادہ کرنے کی کسانوں سے اپیل کی اور کہا کہ زراعت اور باغبانی کے شعبے میں انقلابی سطح کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گاندربل نے اس موقع پر لوگوں سے کہا کہ وہ کووڈ-19 کو مدنظر رکھتے ہوئے کسانوں کے لیے فراہم کی گئی اسکیمز کا فائدہ اٹھائے۔
محکمہ زراعت کے افسران نے کہا کہ ضلع کے مختلف جگہوں سے آئے لوگوں کو محکمہ کی جانب سے الگ الگ طرح کے فوائد بتائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کولگام میں تصادم، تین عسکریت پسند ہلاک
اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے کسانوں میں کسان کریڈٹ کارڈ اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیے گئے۔