اس میلے کا انعقاد ایگریکلچر محکمے نے کیا اور اس موقعے پر ڈی ڈی سی بانڈی پورہ پورہ کے ہمراہ چیف ہارٹیکلچر افسر، ہارٹیکلچر، سری کلچر، فلوری کلچر، مچھلی پالن محکمے کے ضلعی افسران کے علاوہ کئ دیگر ملازمین نے شرکت کی۔
میلے کے دوران زراعت میں استعمال آنے والے کئی جدید آلات ساز و سامان کی نمائش کےعلاوہ ان کے فوائد اور ان کے استعمال کے بارے میں کسانوں کو آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقعے پر کئی نامی گرامی سائنس دانوں نے ایگریکلچر کے شعبے میں ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ میلے میں کئی قابل دید اسٹال سجائے گئے تھے جن میں کئی جدید زرعی ایشیا کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔
ڈی ڈی سی بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے کسانوں میں جدید آلات تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں اسناد بھی تقسیم کیں۔
تاہم میلے میں آئے کئی کسانوں نے محکمے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ' ہماری حوصلہ اسی ایک دن کے لئے محدود ہوتی ہے۔ جبکہ سال کے دیگر ایام کے دوران ہمیں دفتروں کے چکر کاٹنے اور ٹھوکریں کھانے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔'
انہوں نے کہا کہ' متعلقہ محکمہ جدید بیجوں اور پودوں کے بارے میں دعوا تو کرتا ہے۔ تاہم یہ اشیا حاصل کرنے کے لئے جب ہم ان سے رجوع کرتے ہیں تو ہمیں دتکارا جاتا ہے۔'
اسٹال سجائے چند ایک کسانوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سالہا سال سے اس شعبے سے وابسطہ ہیں تاہم ان کی آج تک محکمے نے نہ ہی کوئی حصلہ افزائی کی اور نہ ہئ کوئی مراعات فراہم کی۔ تاہم چیف ایگریکلچر افسر نے کسانوں کے ان الزامات کو بے بنیاد قعار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہمیشہ ان کی مدد کے لئے تیار رہتا ہے۔ تاہم بہت کم تعداد میں کسان ان سے رجوع کرتے ہیں