ETV Bharat / state

کھیلو انڈیا کی اختتامی تقریب

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 10:10 PM IST

Updated : Mar 11, 2020, 11:52 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے تحت منعقدہ مقابلے آج اختتام پذیر ہوئے۔

کھیلو اںڈیا کی اختتامی تقریب
کھیلو اںڈیا کی اختتامی تقریب

اس حوالے سے گلمرگ کلب میں مختلف کھیل مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب میں سکینگ ،نوڈک سکینگ، اور آئس سکیٹنگ وغیرہ کھیل مقابلوں میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سونے ،کانسی اور تانبے کے تمغے دیےگئے۔

کھیلو اںڈیا کی اختتامی تقریب

حوصلہ افزائی کی غرض سے منعقدہ اس تقریب پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے اس موقع پر کافی خوشی کا اظہار کیا ۔

گلمرگ میں 5 دن تک جاری رہنے والے ان کھیل مقابلوں میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مختلف عمر کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جن میں کئی ہونہار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنی بہترین کارکردگی کے لیے انعامات سے نوازا گیا۔

کھیلو اںڈیا کی اختتامی تقریب
کھیلو اںڈیا کی اختتامی تقریب

اس اختتامی تقریب میں کئی کوچز کو بھی اعزازات سے سرفراز کیا گیا جن کی تربیت کے بدولت کھلاڑیوں نے کئی سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔اُن کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کھیل مقابلے منعقد کرنے سے نہ صرف سرمائی کھیلوں کو بلکہ سیاحتی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

اگرچہ انعام پا چکے کھلاڑیوں نے گلمرگ میں 5روزہ کھیل مقابلوں کے انعقاد پر کافی خوش نظر آرہے تھے۔وہیں یہ دستیاب سہولیات پر کافی مطئمن تھے لیکن انہوں نے انعامات کی صورت میں خالص میڈل دینے پر اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں متعلقہ محکمے نے بہترین کارکردگی پر نقد انعامات سے بھی نوازنے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کسی بھی کھلاڑی کو نہیں دیا گیا۔

اختتامی تقریب میں یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے اعلی عہدیداران،ضلع انتظامیہ کے افسران،کھلاڑیوں کی بھاری تعداد کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے سیکرٹری ڈاکڑ نسیم جاوید چودھری نے کہا کہ کھیلو انڈیا کے تحت منعقد کیے گیے یہ سرمائی کھیل مقابلے کافی کامیاب رہے ۔اس سے نہ صرف دیگر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملا بلکہ یہاں کی خوبصورتی سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم ہوا۔

وہیں دوسری جانب اختتامی تقریب میں موسیقی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا ۔جس میں وادی کشمیر کے کئی نامور گلوکاروں نے اپنی سریلی آواز سے حاضرین کو محظوظ۔

واضح رہے 7 مارچ سے کھیلو انڈیا کے تحت جاری سرمائی کھیل مقابلے رواں ماہ کی 11 تاریخ کو اختتام پذیر ہوئے۔

Last Updated : Mar 11, 2020, 11:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.