جموں و کشمیر میں چل رہے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کی منفرد کوششوں کے سلسلے میں آج کامیاب شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا۔
جموں و کشمیر میں پہلی بار اس طرح بڑے پیمانے پر مختلف کھیلوں کے انعقاد کا آغاز کیا گیا ہے۔
'کھیلو انڈیا' سرمائی کھیل کی تقریبات کے تحت ابھی تک آئس اسٹاک اسپورٹز، سنو شو، سنو رگبی، سنو بیس بال اور سنو بوڈنگ کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے اور آج آئس اسٹاک اسپورٹز اور سنو شو کھیلوں کے فاتحین کو انعامات سے سرفراز کیا گیا۔
فاتح کھلاڑیوں نے کہا کہ 'انہوں نے ان مقابلوں کے لیے کافی محنت کی تھی اور آج ان کو محنت کا پھل حاصل ہوا۔'
انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں 'کھیلو انڈیا' کھیل منعقد کیے جانے سے یہاں نہ صرف کھیل کود کا ڈھانچہ بہتر ہوگا بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔'