کوروناوائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر جہاں وادی کشمیر پہلے ہی تمام سیاسی، سماجی اورمذہبی تقریبات کے علاوہ اجتماتات پر مکمل طور پابندی عائد کی گئی ہے وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر السلام بار بارعوام سے اپیل کررہے ہیں کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے دئیے گئے ہدایات پر مکمل طور پر بند رہے تاکہ اس وبائی بیماری سے لوگوں کی جانیں تلف ہونے سے بچائی جاسکیں۔
وہیں انہوں نے وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے تیزی سے پھیلنے پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نہ آئے اور غیر ضروری بھیڑ بھاڑ کرنے سے بھی پرہیز کریں۔
مفتی ناصرالسلام نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کےخطرات کے پیش نظر 21 دنوں پر محیط لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جائے۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ انتظامیہ کےعلاوہ پولیس کے ساتھ بھی تعاون پیش کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں۔
مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام نے اس نازک وقت میں لوگوں سے صبرو تحمل رکھنے اور احتیاط برتنے پر زور دیا۔ وہیں انہوں نے عوام سے گھروں میں اللہ کے حضور سے اپنے اپنے گناہوں اور خطاؤں کے لیے معافی طلب کرنے کی بھی تلفین کی۔