حال ہی میں ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کشمیری عوام میں اس بات کا خدشہ ہے کہ ایران یا چین سے واپس آرہے کشمیری طالب علموں کے ذریعے یہ وائرس یہاں منتقل ہوسکتا ہے۔
تاہم ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے اس سلسلے میں قبل از تمام تیاریاں کی ہے اور صنعت نگر میں ایک انفرادی وارڈ قائم کیا گیا ہے جو سرینگر ایئر پورٹ کے بالکل نزدیک ہے۔
ڈاکٹر ناہدہ امین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورنا وائرس کے حوالے سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ فلحال جو بھی چین یا ایران سے کشمیر وارد ہوئے ہیں ان میں کوئی بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ احتیاتی تدابیر سے کام لینے کی ضرورت ہے اور انہوں نے ملک سے باہر کشمیر واپس آنے والے تمام طالب علموں سے گزارش کی ہے کہ وہ ائرپورٹ پہنچنے کے فوراً بعد صنعت نگر میں موجود کورونا وائرس انفرادی وارڈ میں ضرور تشریف لائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے وادی میں نہ پھیلنے کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور وہ اس کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں ۔