مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج کشمیری یوٹیوب نامی تنظیم نے پچھلے پانچ مہینوں سے انٹر نیٹ پر پابندی کے خلاف جم کر احتجاج کیا جبکہ احتجاج میں شامل نوجوانوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر انٹر نیٹ کو بحال کرو اور ہمارے روزگار کو بحال کرو کے نعرے درج تھے۔
اس دوران کشمیر یوٹیوب تنظیم سے وابستہ نوجوان انٹر نیٹ کے ذریعے مزاحیہ ویڈیو اپلوڈ کرکے اپنا روزگار کما رہے تھے۔
اس دوران احتجاج میں شامل شوکت احمد نامی نوجوان نے کہا کہ 'ہم سب پڑھے لکھے نوجوانوں نے کئی دفتروں کے چکر کاٹنے کے بعد اپنا روزگار انٹر نیٹ کے ذریعے شروع کیا تھا اور کافی حد تک ہمیں پذیرائی اور شاباشی بھی ملی مگر پانچ اگست کے بعد سے ہمارا روزگار پوری طرح سے متاثر ہو گیا ہے۔ جو سرا سر نا انصافی ہے۔'
![کشمیرـ 'انٹرنیت بحال کرو، ہمارے روزگار بحال کرو' کے نعرے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5427228_1078_5427228_1576761904037.png)
انہوں نے مرکزی حکومت اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد انٹرنیٹ سہولیات کو بحال کریں تاکہ ان کا مستقبل تاریکی سے بچ سکے۔