ETV Bharat / state

وادی: وہاٹس ایپ گروپس کی میعاد ختم؟ - انٹرنیٹ

وادی کشمیر میں انٹرنیٹ کی معطلی کے 120 روز مکمل ہونے پر کشمیری صارفین سے تعلق رکھنے والے وہاٹس ایپ گروپس کی میعاد ختم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

وہاٹس ایپ گروپس کی میعاد ختم
وہاٹس ایپ گروپس کی میعاد ختم
author img

By

Published : Dec 6, 2019, 5:50 PM IST

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ان اکاؤنٹس کے گروپس کو حذف کر دیتا ہے جو کہ عرصے تک غیر فعال رہتے ہیں۔

کمپیوٹر سائنس کے سینئیر پروفیسر سجات حسین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وہاٹس ایپ کے پیچھے ایک سرور ہوتا ہے جس میں 100 دنوں یا اس سے زیادہ دنوں تک استعمال نہ کرنے کے باعث گروپس خود ہی بند ہوجاتا ہے لہذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنا اکاونٹ استعمال کرے تاکہ ان کا وہاٹس ایپ گروپس بند نہ ہوجائے۔'

وہاٹس ایپ گروپس کی میعاد ختم

اس سلسلے میں فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہےکہ 'وہاٹس ایپ گروپس سے نکالنا کمپنی کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے وہاٹس ایپ گروپس عام طور پر 120 دن کی غیر فعالیت کے بعد ختم ہو جاتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'جب صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن واپس ملیں گے تو انہیں دوبارہ وہاٹس ایپ کے ساتھ اپنا اندراج کرانا ہوگا، اپنے پروفائلز کو دوبارہ بنانا ہوگا اور گروپ ایڈمنسٹریٹرز کو دوبارہ شامل کرنے کے لیے کہا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کتنے کشمیریوں کو یہ مشکل درپیش آئی ہے۔'

واضح رہے کہ کشمیر میں مسلسل چار مہینوں سے تمام طرح کی انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں جبکہ جموں خطے میں براڈ بینڈ سروس اور ایم ٹی این ایل انٹرنیٹ خدمات دستیاب ہے جبکہ جموں خطہ کے تمام اضلاع میں بھی موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.