ETV Bharat / state

کشمیری سکھ برادری کا ریزرویشن کا مطالبہ - بغیر کسی احتجاج کے کشمیر میں رہنے

وادی کشمیر کی سکھ برادری نے پہاڑی زبان بولنے والے طبقہ کے طرز پر ریزرویشن دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ گردوارہ پربندھک کمیٹی بڈگام کی طرف سے سامنے آیا ہے۔

کشمیری سکھ برادری کا پہاڑی طبقہ کے طرز پر ریزرویشن کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 9:40 PM IST

پربندھک کمیٹی کے صدر سنت پال سنگھ نے جمعرات کو کمیٹی کے دوسرے اراکین کے ہمراہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ باغات میں واقع گردوارہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 'گردوارہ پربندھک کمیٹی بڈگام پوری کشمیری سکھ کمیونٹی کی طرف سے یونین ٹریٹری آف جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر صاحب سے مودبانہ گزارش کرتی ہے کہ پہاڑی بولنے والے لوگوں کو چار فیصد ریزرویشن کوٹہ دیا جائے، کشمیر میں رہنے والے سکھوں کو بھی ریزرویشن کے زمرے میں شامل کیا جائے'۔

کشمیری سکھ برادری کا پہاڑی طبقہ کے طرز پر ریزرویشن کا مطالبہ
کشمیری سکھ برادری کا پہاڑی طبقہ کے طرز پر ریزرویشن کا مطالبہ

ان کا مزید کہنا تھا: 'کشمیر میں رہنے والے ہر اقلیتی فرقے کو ریزرویشن کے زمرے میں شامل کیا جائے۔ جیسے گجر، بکروال، پہاڑی، بلتی وغیرہ۔ ہماری طرف سے یہ پرزور گزارش ہے کہ بغیر کسی احتجاج کے کشمیر میں رہنے والے سکھوں کو ریزرویشن کے زمرے میں لایا جائے اور جلد از جلد ایک باضابطہ حکم نامہ جاری کیا جائے'۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم اکثریتی وادی کشمیر میں سکھ برادری کی آبادی ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ اس برادری کے اکثریتی طبقہ سے انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.