اس سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'منڈی میں جن فروٹ گرورس نے اپنا مال برائے فروخت لایا تھا ان کی قیمت ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی گئی ہیں جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔'
انہوں نے دیگر میوہ کاشت کاروں سے ایسی اسکیم کا فائدہ اُٹھانے کی بات کہی ہے۔
میوہ صنعت سے متعلق ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کیے جانے کے حوالے سے ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ' ٹرانسپورٹرز کے لیے معقول ریٹ دیا جا رہا ہے لہذا ٹرانسپورٹر منڈیوں کا رُخ کر کے میوہ صنعت کا حصہ بنیں۔'
انہوں نے کہا کہ' میوہ باہر کی منڈیوں میں لے جانے کے حوالے سے ٹرانسپورٹ سہولیات بہم رکھی گیئں ہیں'۔