ETV Bharat / state

'کشمیری معیشت کی تباہی کے لیے شرپسند عناصر ذمہ دار'

وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں میوہ صنعت سے منسلک باہری تاجروں اور ڈرائیوروں کی ہلاکتوں کی تاجروں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شوپیاں میں میوہ صنعت
author img

By

Published : Oct 18, 2019, 10:59 AM IST

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد جہاں ہڑتال اور بندشوں کی وجہ سے کئی شعبے متاثر ہوئے، وہیں سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہونے کی وجہ سے میوہ صنعت سے وابستہ کسان اور تاجرین بھی پریشان تھے، تاہم گورنر انتظامیہ کی جانب سے میوے صنعت سے جڑے افراد کے لئے انتظامیہ نے MIS(مارکٹ انٹرونشن اسکیم) متعارف کی۔

شوپیاں میں میوہ صنعت

وادی کی دیگر منڈیوں کی طرح جنوبی کشمیر کی کولگام منڈی میں بھی بعض کسان و تاجرین اس اسکیم کے تحت براہ راست اپنا تیار شدہ میوہ سرکار کو فروخت کر رہے ہیں، تاہم کئی تاجرین و کسان ابھی بھی اس اسکیم کا فائندہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے کسانوں سے اس اسکیم کے متعلق ان کی آرا جاننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کیمرے کے سامنے آنے سے گریز کیا۔

وہیں شوپیاں میں پیش آئے واقعات سے متعلق تاجرین نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کئی شر پسند عناصر کشمیر میں امن و قانون خراب کر رہے ہیں اور اس طرح سے کشمیر کی معیشت خراب ہو رہی ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'تجارت کے سلسلے میں کشمیری تاجرین بھی وادی سے باہر کاروبار کرنے کے لیے جاتے ہیں اور ان واقعات سے تمام لوگوں کے کاروبار پر بُرا اثر پڑے گا۔'

Intro:Body:

article id 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.