ETV Bharat / state

Kashmiri Driver Returns Jewelry کشمیری ڈرائیور کی دیانت داری، سیاح کو لوٹایا زیورات سے بھرا بیگ

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 2:32 PM IST

Updated : Dec 6, 2022, 3:29 PM IST

پہلگام کے ایک ڈرائیور نے سونے کے زیوارات سے بھرا بیگ حیدر آباد کے سیاح کو واپس کرکے ایمانداری کی مثال پیش کی ہے۔ Driver Returns back Jewellery

q
q

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے غیر مقامی سیاح کو سونے کے زیورات کا بیگ واپس کر کے دیانتداری کی مثال برقرار رکھی۔Driver Returns back Jewellery to Hyderbarad Tourist

کشمیری ڈرائیور کی دیانت داری، سیاح کو لوٹایا زیورات سے بھرا بیگ

ٹیکسی اسٹینڈ موررا، پہلگام کے صدر عبدالرشید وانی نے بتایا کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے ہمیں فون کیا کہ وہ دس لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیوارات ایک تویرا گاڑی میں بھول گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاح کے فون کے مطابق ہم نے آکاش احمد وانی کو تویرا گاڑی میں یہ سونا دیکھنے کو کہا۔ ان کا کہنا تھا جب آکاش احمد نے گاڑی میں سونا پایا تو ہم نے سیاح کو اس اطلاع دی۔ موصوف صدر نے کہا کہ حیدر آباد کا یہ سیاح سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے سیاح سے کہا کہ ہم سونا سرینگر پہنچا دیں گے لیکن اس نے خود پہلگام آکر سونا حاصل کرنے کو کہا تاکہ وہ یہاں آکر ہمارا شکریہ بھی ادا کرے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ میں اسٹینڈ کی طرف سے مذکورہ ڈرائیور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس کو آج ہم ایک انعام سے بھی سرفراز کریں گے۔

یو این آئی

Last Updated : Dec 6, 2022, 3:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.