ETV Bharat / state

پونے میں کشمیر کا پہلا تجارتی اور ثقافتی مشن شروع ہوگا - غیر سرکاری تنظیم سرحد

پونے کے میئر مرلی دھر موہول نے یہ اعلان کوتھرڈ میں سرحد کے پیریڈک ویک لانگ جے اینڈ کے ہینڈکرافٹس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا جہاں جموں وکشمیر اور لداخ کے فنکار اپنی بہترین صلاحیتوں اور مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں۔

پونے میں کشمیر کا پہلا تجارتی اور ثقافتی مشن شروع ہوگا

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 8:14 AM IST

Updated : Feb 3, 2021, 8:20 AM IST

پونے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی) نے منگل کے روز ایک غیر سرکاری تنظیم سرحد کے ساتھ مل کر اس سال ریاست کے ثقافتی، علمی اور آئی ٹی دارالحکومت میں مستقل 'کشمیر ٹریڈ اینڈ کلچر سنٹر' قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

پونے کے میئر مرلی دھر موہول نے یہ اعلان کوتھرڈ میں سرحد کے پیریڈک ویک لانگ جے اینڈ ہینڈکرافٹس فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر کیا جہاں جموں وکشمیر اور لداخ کے فنکار اپنی بہترین صلاحیتوں اور مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں۔

اس موقع پر موہول نے کہا کہ ' تجارت اور ثقافت مرکز تقریبا 13 سال قبل پونے سرینگر کے مابین طے شدہ ملک کے دو شہروں کے معاہدے کی بحالی کا نشان ہے۔ اس سے کسانوں، کاریگروں، جموں وکشمیر کے تاجروں کو فروغ ملے گا اور اس سے ہمارے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔'

ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیش نظر سرحد نے پونے میں تازہ اور خشک میوہ جات، آرٹس اور دستکاری کے سامان اور دیگر سرگرمیوں کے لئے باقاعدہ فروخت کا انعقاد کرکے کسانوں کے مشکلات کو دور کرنے کے لئے پہل کی۔

اس موقع پر کشمیر ہوٹلوں اور ریستوراں مالکان فیڈریشن کے صدر واحد ملک، ڈپٹی کمشنر پولیس (ون تھری) پورنیما گائکواڑ کھنڈارے، آئی پی ایس آفیسر ستیش کھنڈارے کی اہلیہ، جو لیہہ میں پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہے موجود تھے۔

پونے میں کشمیر کا پہلا تجارتی اور ثقافتی مشن شروع ہوگا
پونے میں کشمیر کا پہلا تجارتی اور ثقافتی مشن شروع ہوگا

حکام نے بتایا کہ 2021 کے آخر تک آپریشنل ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ پونے میں جموں و کشمیر اور لداخ کے باہر پہلی بار مستقل تجارت اور ثقافت مشن ہوگا۔

موہول نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کووڈ 19 وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جموں وکشمیر اور لداخ کے کسانوں اور کاریگروں کو سیاحت اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں شدید کمی کے باعث بے حد مشکلات اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پیشرفت کے نتیجے میں ان کی روایتی مصنوعات کی منڈیوں میں کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور دونوں مرکزی علاقوں میں غربت کو ہوا مل گئی۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 8:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.