ETV Bharat / state

' کشمیر: دا فائنل ریزولیشن ' فلم میں کیا کچھ خاص ہے؟ - جموں و کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے اپنے تجربے

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے فلمساز یوراج کمار وادی کشمیر پر فلم بنا رہے ہیں۔ یہ فلم دفعہ 370 کے خاتمے کے فیصلے کے تعلق سے ہوگی۔ اس فلم کا نام کشمیر: دا فائنل ریزولیشن ہے۔

' کشمیر: دا فائنل ریزولیشن ' فلم میں کیا کچھ خاص ہے؟
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 3:16 PM IST

میڈیا رپورٹز کے مطابق یوراج کمار گذشتہ چار برسوں سے کشمیر پر تحقیق کر رہے ہیں ۔ دفعہ 370 کے خاتمے کے فیصلے کی تائید کرنے والے ہدایتکار اداکار نے بتایا کہ اس فلم کی تقریبا 80 فیصد کی شوٹنگ ہوچکی ہے۔

اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے یوراج کو امید ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کرنے سے وادی میں امن بحال ہوگا۔

اس فیصلے کے بعد جموں و کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوراج کمار نے کہا کہ 'ہمیں وادی کشمیر میں شوٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شوٹنگ کا 20 فیصد حصہ باقی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکام کی اجازت ملنے کے بعد شوٹنگ ختم کر دیں گے۔

' کشمیر: دا فائنل ریزولیشن ' فلم  میں کیا کچھ خاص ہے؟
' کشمیر: دا فائنل ریزولیشن ' فلم میں کیا کچھ خاص ہے؟

یوراج کا کہنا ہے کہ' ہم نے 'چھوی مبارک' گانے کی ویڈیو جاری کی ہے جو کشمیری اور ہندی زبان کا فیوژن ہے۔ یہ یوٹیوب پر دستیاب ہے۔ ہمیں لوگوں کی طرف سے اس گانے کا جواب ملا ہے۔ نیرجا پنڈت نےاس فلم کی موسیقی تیار کی ہے۔'

فلمساز کے مطابق یہ فلم 26 جنوری 2020 کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم بنانے والے بڑے بین الاقوامی میلوں میں بھی فلم کو ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

فلم ہدایتکار کو لگتا ہے کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔ اس فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوراج کمار نے کہا 'میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ جموں و کشمیر کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی دفعہ تھی۔ میں مودی حکومت کے فیصلے کی پوری طرح حمایت کرتا ہوں'۔

ہدایت کار نے مزید کہا کہ 'کشمیر: دا فائنل ریزولیشن' کشمیری لوگوں کو فیصلے کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'میری فلم سے کشمیر کے لوگوں کو دفعہ 370 کے خاتمے کے فوائد کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ جموں و کشمیر اتنا ہی خوبصورت ہے جتنا سوئٹزرلینڈ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کشمیر ایک بار پھر فلم بینوں کے لیے شوٹنگ کا پسندیدہ مقام بن جائے۔

Intro:Body:

Kashmir The Final Resolution: First Film In Valley After Abrogation Of Article 370

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.