ETV Bharat / state

کشمیر میں حالات پُرامن، پیر سے اسکولز کھل جائیں گے - کشمیر میں حالات پرامن

جموں و کشمیر پلاننگ کمیشن کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسال نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 'وادی کے حالات پر امن ہیں اور پیر سے تمام اسکولز کھل جائیں گے اور سرکاری دفاتر مکمل طور پر کام کریں گے'۔

کشمیر میں حالات پرامن، کل سے اسکولز کھل جائیں گے
author img

By

Published : Aug 18, 2019, 8:10 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:43 AM IST

روہت کنسال نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عائد تحدیدات کو مرحلہ وار طریقہ سے ہٹایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات کے مطابق کچھ غیرسماجی عناصر کی جانب سے بازاروں کو کھلنے سے روکا جارہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں قانون لاگو کرنے والی ایجنسیز سخت کاروائی کریں گے۔

کشمیر میں حالات پرامن، کل سے اسکولز کھل جائیں گے
پلاننگ کمیشن کے پرنسپال سکریٹری نے کہا کہ جن علاقوں میں عائد تحدیدات کو ہٹایا گیا ہے وہاں سے یکا دکا واقعات کو چھوڑ کر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں سے تحدیدات کو ہٹایا گیا ہے وہاں دو تا تین واقعات پیش آئے جبکہ سیکوریٹی فورسس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔ ان واقعات میں 2 لوگ معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تحدیدات برخواست کرنے کا عمل جاری ہے اور بہت جلد لینڈ لائن سہولت کو بہت جلد کارکرد بنایا جائے گا۔روہت کنسال نے کل سے سرینگر میں 190 سے زائد اسکولز کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر بھی پیر سے پوری طرح کام کرنا شروع کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں حالات کو دیکھتے ہوئے دیگر علاقوں میں عائد تحدیدات کو بھی بہت جلد ہٹایا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 10:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.