ETV Bharat / state

کشمیر: سات ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال - ے کشمیر میں ایک قسم کی رونق

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر میں آج تمام اسکولز تقریباً سات ماہ کے بعد کھل گئے اس دوران طلباء میں کافی خوشی دیکھنے کو ملی۔

کشمیر: سات ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال
کشمیر: سات ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 11:24 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:25 AM IST

گزشتہ برس پانچ اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

کشمیر: سات ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال

اکتوبر اور نومبر کے ماہ تعلیمی سرگرمیاں قطعی طور بند رہنے کے بعد انتظامیہ نے طلباء کو امتحانات میں شامل ہونے کے احکامات صادر کئے تھے اور گزشتہ برس اسکول بند ہونے تک جتنی بھی پڑھائی ہوئی تھی اسی بنیاد پر امتحانات لینے کا اعلان کیا گیا۔

تاہم آج لمبے عرصے کے بعد وادی کے شہر و دیہات میں اسکولز کھل گئے جس سے کشمیر میں ایک قسم کی رونق چھا گئی ۔

اس دوران طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لمبے عرصے کے بعد اسکول جاکر انتہائی خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس برس تعلیم کے نظام میں حالات کی وجہ سے کوئی خلل نہ ہو۔

انتظامیہ نے ہفتے کے روز دوبارہ اسکول کھلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرینگر کے میونسپل حدود میں اسکولز کے اوقات صبح 10 بجے سے تین بجے جبکہ دیہی علاقوں میں 10:30 بجے سے 3:30 بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔

لوگ یہی امید لگائے ہوئے ہیں کہ رواں برس تعلیم کا سلسلہ پر امن طریقے سے گزرے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.