ETV Bharat / state

کشمیر میں مزید دو افراد کی کورونا سے موت - کوروناوائرس

حکام نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اب تک 71 افراد کوروناوائرس کے شکار ہوچکے ہیں۔

کشمیر میں ایک اور شخص کی کورونا سے موت
کشمیر میں ایک اور شخص کی کورونا سے موت
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 12:27 PM IST

Updated : Jun 18, 2020, 1:48 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا وائرس میں مثبت پائے جانے والے مزید دو افراد فوت ہو چکے ہیں، جس سے اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 71 پہنچ چکی ہے-

سرینگر گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سرینگر کے نواب بازار سے تعلق رکھنے والی ایک 80 برس کی خاتون اور جنوبی ضلع شوپیان کے 65 سالہ شخص بدھ کے شب کو انتقال کر گئے تھے لیکن ان کا کووڈ 19 مثبت ٹسٹ آج موصول ہوا ہے-

انکا کا کہنا تھا کہ یہ دونوں فوت شدہ افراد دیگر امراض میں مبتلا تھے اور یہ دونوں مریض ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں گزشتہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے-بدھ کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں تین مریض انتقال کر گئے تھے جن کی کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق کل ہی ہوئی تھی-

وہیں سرینگر کے سکمز صورہ ہسپتال میں بھی ایک مریض کی موت ہوئی تھی جس کا کووڈ 19 ٹسٹ مثبت پایا گیا تھا-ان اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا کے مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 71 پہنچ چکی ہے جبکہ مثبت پائے جانے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے-

اگرچہ کیسز میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے لاک ڈاون میں بھی نرمی دیکھی جارہی ہے اور لوگ احتیاطی تدابیر پر مکمل طور عمل کرنے میں کوتاہی کر رہے ہیں، جس سے ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگا-

وہیں جموں و کشمیر میں بدھ کے روز ایک دن میں اس وائرس کی وجہ سے چھ اموات ریکارڈ کی گئیں ، ان میں دو جموں صوبے اور چار کشمیر صوبے سے ہیں۔

واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر میں اب تک کورونا کے 5406 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 2428 سرگرم کیسز ہیں جبکہ 2914 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 70 افراد کی موت ہوچکی ہیں۔

Last Updated : Jun 18, 2020, 1:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.