ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں برف باری کی پیش گوئی

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 3:11 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:19 PM IST

وادی کشمیر میں ماہ رواں کے دوران موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے 28 فروری سے برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی کشمیر میں برف باری کی پیش گوئی
وادی کشمیر میں برف باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 28 فروری کی شام سے 29 فروری کی شام تک میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل کے زوجیلا، دراس اور زنسکار جیسے مقامات پر بھی 29 فروری کو برف باری متوقع ہے۔

موصوف ناظم نے کہا کہ جموں کشمیر کے میدانی علاقوں میں 29 فروری کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جس کے باعث سری نگر۔ جموں شاہراہ پر رام بن بانہال سیکٹر میں مٹی کے تودے بھی گر سکتے ہیں۔

دریں اثنا وادی کشمیر میں جمعرات کے روز ہی دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہا۔ مطلع پر بادل کے ٹکڑے بھی چھایے رہے اور آفتاب بھی دن میں بیشتر اوقات باہر نکل کر لوگوں کو دھوپ سے محظوظ کرنے میں کامیاب ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں شبانہ اور دن کے درجہ حرارت میں بتدریج بہتری درج ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور آفاق صحت افزا مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2.5 ڈگری سینٹی اور 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.