ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا لاک ڈاؤن کے باعث یوم شہادت حضرت علی کی مجالس نہ ہوسکیں - دن بھر مرثیہ خوانی

کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر جہاں وادی کشمیر میں تمام تر معمولات زندگی مفلوج ہیں وہیں جمعہ کے روز حضرت علی (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر ہونے والی مجالس و اجتماعات بھی کلی طور پر معطل رہے۔

کشمیر: کورونا لاک ڈاؤن کے باعث یوم شہادت حضرت علی کی مجالس نہ ہوسکیں

author img

By

Published : May 15, 2020, 7:24 PM IST

جہاں شیعہ آبادی والے علاقوں جیسے جڈی بل سری نگر اور وسطی ضلع بڈگام وغیرہ میں اس مقدس موقع کی مناسبت سے دن بھر ہونے والی مرثیہ خوانی معطل رہی وہیں لوگوں نے اجتماعی شب خوانی سے بھی اجتناب کیا تاہم لوگوں نے گھروں میں ہی رات بھر مخلتف عبادات و قرآن خوانی میں بسر کی۔

وسطی ضلع بڈگام میں واقع مرکزی امام بارگاہ میں یوم شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر ہرسال انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی طرف سے دن بھر ایک مجلس کا اہتمام ہوتا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے تھے اور بعد میں شام سے قبل ایک ماتمی جلوس بھی برآمد ہوتا تھا لیکن امسال امام بار گاہ میں خاموشی چھائی رہی۔ امام بارگاہ کے میناروں سے موذن کی اذان کے سوا کسی قسم کی آہ وفغان بلند نہیں ہوئی۔

جڈی بل سری نگر میں بھی اس موقع کی مناسبت سے شیعہ ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کی طرف ایک مجلس کا اہتمام ہوتا تھا جس میں دن بھر مرثیہ خوانی ہوتی تھی لیکن کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ مجلس بھی امسال معطل رہی۔

علاوہ ازیں درجنوں شیعہ آبادی والے علاقوں میں یوم شہادت حضرت علی (ع) کی مناسبت سے ہونے والے مجالس و اجتماعات معطل رہنے کی اطلاعات ہیں اور لوگوں نے گھروں میں ہی شب خوانی کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ جگہوں پر نوجوانوں نے چھوٹے چھوٹے گروپس میں گھروں یا گھروں کے صحنوں میں جمع ہوکر سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے نوحہ خوانی کی۔

دریں اثنا شیعہ علما نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اجتماعی مجالس کے اہتمام کے بجائے گھروں میں شب خوانی کرکے شب کے درجات سے بھی بہرہ مند ہوجائیں اور سماجی دوری کو بھی یقینی بنائیں رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.