ETV Bharat / state

بڈگام: دو رہائشی مکانات اور ایک گئوشالہ منہدم - etv bharat news

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں شدید برفباری کی وجہ سے دو مکان اور ایک گئوشالہ منہدم ہو گیا۔

بڈگام میں 2 رہائشی مکانات اور ایک گاؤ خانہ گر گیا

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 4:43 PM IST

Updated : Jan 6, 2021, 4:50 PM IST

مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی سے مکینوں کو صحیح سلامت نکال لیا گیا اور کسی بھی جانی نقصان کو ہونے سے ٹال دیا گیا۔

بڈگام میں 2 رہائشی مکانات اور ایک گاؤ خانہ گر گیا

پولیس ذرائع کے مطابق خانصاحب علاقے میں محمد کمال وگے ولد غلام محمد وگے ساکنہ قاژواری اور فیاض احمد اہنگر ولد غلام احمد اہنگر ساکنہ یغہ بگ کے رہائشی مکانات کے علاوہ منظور احمد میر ولد عبدالسلام میر ساکنہ حرورہ کا گئو شالہ (کاؤ شیڈ) شدید برفباری کی وجہ سے گر گیا جس سے ان کو شدید نقصان پہنچا۔

وہیں لوگوں کی بروقت کارروائی سے مکینوں کو بنا کسی نقصان کے نکال لیا گیا۔ مقامی باشندوں نے ٹیلی فون پر بتایا کہ ہم نے جلدی کارووائی کی جس کی بدولت سبھی افراد خانہ کو بنا کسی نقصان کے نکال لیا گیا لیکن رہائشی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی ٹیم ہمارے یہاں نہیں آئی، ایسے ہی چند اور واقعات میں کھاگ میں 02 رہائشی مکانات جبکہ وتہ کلو چاڈورہ میں رہائشی مکانات برف کی وجہ سے گر گئے۔

ضلع انتظامیہ کے کنٹرول روم سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ جوں ہی ہماری نوٹس میں یہ بات آئی تو ہم نے نزدیکی ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کو فوراً ان مقامات کی جانب اپنی ٹیمیں بھیجنے کے لیے ہدایات دیں اور ساتھ ہی ان مکینوں کے لیے معقول انتظامات کرنے کو بھی کہا۔

Last Updated : Jan 6, 2021, 4:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.