ETV Bharat / state

کشمیری نوجوان صحافی کو کیٹ ویب ایوارڈ - Kashmir journalist

کشمیر سے وابستہ فری لانس جرنلسٹ احمر خان کو اے ایف پی کے کیٹ ویب 2019 کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

کشمیری نوجوان صحافی  کو کیٹ ویب ایوارڈ
کشمیری نوجوان صحافی کو کیٹ ویب ایوارڈ
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 5:08 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:31 PM IST

ستائیس برس کے اس نوجوان کو 5 اگست کے بعد وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال، بندشوں اور قندغنوں کے دوران بہترین فوٹوگرافی اور رپورٹنگ کے لیے یہ انعام دیا جا رہا ہے۔

احمر خان کو 300 یورو یعنی 2 لاکھ 31 ہزار 7 سو 73 روپے نقد، انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔

احمر خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'یہ ایوارڈ مجھے اس وقت دیا جا رہا ہے جب کشمیر میں میرے صحافی ساتھیوں کو ان کی پیشہ وارانہ ذمے داری ادا کرنے سے روکا اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود وہ بے باک طریقے سے اپنا کام کر رہے ہیں۔'

کشمیری نوجوان صحافی  کو کیٹ ویب ایوارڈ
کشمیری نوجوان صحافی کو کیٹ ویب ایوارڈ

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق احمر نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کیے جانے اور تنظیم نو قانون کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بندشوں کے دوران عام لوگوں کو درپیش مشکلات و مسائل کو پوری ذمے داری کے ساتھ پیش کیا ہے جبکہ بہتر ویڈیو گرافی اور تحریری مواد کے زریعے بھی انہوں نے وادی کشمیر کے حالات و واقعات کو عام لوگوں تک پہنچانے کی سعی کی ہے۔

بین الاقوامی سطح کی اس نیوز ایجنسی کے مطابق نوجوان صحافی احمر خان نے کشمیر کے مشکل حالات میں بھی بڑی جانفشانی کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ خدمات کو انجام دیا ہے جس کے لیے انہیں 2019 کا ایف پی اے انعام دیا جا رہا ہے۔

خان کو یہ کیش ایوارڈ اس برس کے آخر میں ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک خاص تقریب میں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کشمیر میں احمر خان کو ایوینٹ مینیجر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.