ETV Bharat / state

کشمیر: جکفیڈ پر تالا، سینکڑوں ملازمین بے روزگار

سرکار کی جانب سے جکفیڈ یعنی جموں اینڈ کشمیر کوآپریٹیو سپلائی اینڈ مارکٹنگ فیڈریشن لیمٹیڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 17, 2019, 10:41 PM IST

Updated : Oct 17, 2019, 11:53 PM IST

کشمیر: جکفیڈ پر تالا، سینکڑوں ملازمین بے روزگار

فیڈریشن کو بند کرنے کے لیے گزشتہ روز رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز کشمیر نے اسے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیڈریشن جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں خاص کر قصبہ جات میں رسوئی گیس، مٹی کا تیل، وغیرہ کم قیمتوں پر فراہم کرتی تھی جس سے صارفین مستفید ہوتے تھے۔

غور طلب ہے کہ کئی برسوں سے یہ فیڈریشن خسارے میں تھی جس وجہ سے اسے بند کر دیا گیا ہے۔

جیکفیڈ کو گزشتہ برس دیوالیہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اس میں کام کر رہے کئی ملازمین کو ’’گولڈن ہینڈ شیک‘‘ کے تحت فارغ کیا گیا تھا۔ جبکہ سینکڑوں افراد ہنوز اس میں بطور ملازم ابھی بھی کام کر رہے تھے۔

اس ضمن میں آج اس فیڈریشن کے سبھی دفاتر پر تالا چڑھایا گیا۔

فیدریشن کے بند ہونے سے اس میں کام کر رہے سینکڑوں ملازمین فی الحال بے روزگار ہو گئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کو معلومات فراہم کرتے ہوئے رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز آصف خان نے بتایا کہ فی الحال فیڈریشن کو بند کر دیا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے اس قدم سے بے روزگار ہوئے ملازمین کی تعداد اور ان کے روزگار کے لئے اقدامات کے بارے میں کہا کہ فی الحال اس کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو تمام تر ملازمین اور اثاثوں کے متعلق جانکاری فراہم کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 17, 2019, 11:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.