ETV Bharat / state

سوکھی سبزیوں کی مانگ میں اضافہ - سبزیوں کو دھوپ میں سکھا کر

وادی کشمیر میں سردیوں کے ایام میں بارشوں اور بھاری برفباری کے باعث بیرون دنیا سے جوڑنے والی شاہراہ اکثر و بیشتر ٹریفک اور عوامی نقل و حمل کے لیے ہفتوں تک بند رہتی ہیں بلکہ ماضی میں مہینوں تک وادی کا پوری دنیا سے زمینی رابطہ منقطع رہتا تھا۔

سوکھی سبزیوں کی مانگ میں اضافہ
سوکھی سبزیوں کی مانگ میں اضافہ
author img

By

Published : Dec 27, 2019, 11:55 PM IST

ایسے میں تازہ سبزیوں کی قلت کے باعث یہاں کے لوگ گرما میں ہی سبزیوں کو دھوپ میں سکھا کر سرد ایام میں استعمال میں لاتے ہیں۔

سوکھی سبزیوں کی مانگ میں اضافہ

گرچہ اب سائنسی ترقی اور مشینری کے باعث شاہراہ بند ہونے کے بعد جنگی بنیادوں پر اسے پھر سے آمدورفت کے قابل بنایا جاتا ہے اور بازار میں تازہ سبزیوں کی زیادہ دیر تک کمی نہیں پائی جاتی ہے۔

اس کے باوجود کشمیری عوام نے صدیوں پرانی اس روایت کو برابر قائم رکھا ہوا ہے۔ وہیں پچھلے ماہ غیر متوقع برفباری سے سوکھی سبزیوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ 'حالیہ برفباری کے باعث جہاں عوام تک تازہ سبزیوں کی رسائی ممکن نہ ہوسکی ایسے میں سوکھی سبزیوں کی فروخت اوسط سے زیادہ رہی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'سوکھی سبزیوں کو کرگل اور لداخ بھی درآمد کیا جاتا ہے۔'

اکثر و بیشتر تازہ سبزیاں سال کے بارہ مہینے مہیا رہتی ہیں۔ تاہم سوکھی سبزیوں کی مانگ بازار میں ابھی بھی برقرار ہے۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.