ETV Bharat / state

کشمیر: مواصلاتی نظام پر پابندی سے آئی ٹی سیکٹر ٹھپ - کشمیر

وادی کشمیر میں گذشتہ 22 روز سے انتظامیہ کی جانب سے مواصلاتی نظام پر عائد پابندی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر پوری طرح سے ٹھپ ہو گیا ہے۔

کشمیر: مواصلاتی نظام پر پابندی سے آئی ٹی سیکٹر ٹھپ
author img

By

Published : Aug 26, 2019, 11:15 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:43 AM IST

جس سے مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، علاوہ ازیں ان کمپنیز میں برسرروزگار ملازمین کے بھی بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

سرینگر کے رنگریٹ علاقے میں درجنوں آئی ٹی کمپنیز کے دفاتر ہیں جو گذشتہ تین ہفتوں سے مقفل ہیں۔ ان کمپنیز سے وابستہ مالکان و دیگر عملے نے خوف و ڈر کی وجہ سے کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔

کشمیر: مواصلاتی نظام پر پابندی سے آئی ٹی سیکٹر ٹھپ

تاہم انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'رنگریٹ میں واقع مختلف آئی ٹی کمپنیز میں پانچ ہزار کے قریب افراد کام کر رہے ہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'مواصلاتی نظام بند ہونے سے ان کا اور کمپنیز کے مابین کوئی بھی رابطہ نہیں ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک جانب مالکان ہر روز کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب ملازمین کی تنخواہ بھی ادا کرنا ناممکن ہو رہا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر مواصلاتی نظام جلدی بحال نہیں کیا گیا تو ملازمین کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.