ETV Bharat / state

کشمیر میں ٹیڈ ٹاکس کی طرز پر'مشق ٹاکس' کا آغاز - ٹیڈ ٹاکس کی طرز پر' مشق ٹاکس'

یہ پوڈ کاسٹ تمام آن لائن پلیٹ فارمز جیسے اسپاٹیفائی، گوگل پوڈ کاسٹ، ریورس، ریڈیو پبلک فیس بک فار کریٹرز، پوسٹ بین، بریکر، پوسٹ کاسٹس اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارم سے منسلک ہے۔

کشمیر میں ٹیڈ ٹاکس کی طرز پر' مشق ٹاکس' کا آغاز

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 7:45 AM IST

وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی پوڈ کاسٹ شروع ہونے جارہا ہے جو مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے جوڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرے گا۔

کشمیری زبان میں مشق ٹاکس کا پوڈ کاسٹ ڈیجیٹل آڈیو یا ویڈیو فائلز کا ایک سیریز ہے۔ اس کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دنیا سے جوڑنا ہے۔ میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب پوڈ کاسٹ کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پیش کرتا ہے جنہوں نے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ اگلی نسل کو متاثر کرسکتے ہیں۔

مشق ٹاکس کے بانی عمر نثار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کشمیر کا اپنا "ٹیڈ ٹاکس" شروع کرنے کی کوشش کی۔ یہ 'ٹیڈ ٹاکس' جیسا ہی ہے۔ ہم نے ایک پوڈ کاسٹ شروع کی جس کے ذریعہ ہم نے 100 کشمیری انفلنسرز کی نشاندہی کی اور ان کے پرفائل بنائیں۔ کشمیری نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں ہیں لیکن ان صلاحتوں کو دنیا تک پہنچانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی کمی ہے لہذا میں نے اسے بنایا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نے وادی کے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لیے بھی ایک پہل شروع کی ہے۔ یہ پوڈ کاسٹ نوجوانوں کا اور نوجوانوں کے لیے ہی ہے۔'

مشق ٹاکس پر نمایاں ہونے والے مصنف سلہا شبیر نے کہا کہ 'میں گذشتہ چھ برسوں سے لکھ رہا ہوں لیکن لوگ صرف مجھے گزشتہ چھ ماہ سے ہی جانتے ہے۔ یہ اس لیے ہوا کہ ہم اپنی صلاحیتوں کے ذریعے سامعین تک کیسے پہنچے یہ ہم نہیں جانتے ہیں۔ ہمارے پاس کئی صلاحیت ہے لیکن اس کی کوئی نمائش نہیں ہے اور یہ ہماری سب سے بڑی کمزوری ہے کیونکہ ہمارے معاشرتی اور سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ '

انہوں نے کہا کہ ' یہ پوڈ کاسٹ ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ یہ اب نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہوگا۔

ایک فنکار بسمہ کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم سے نوجوان فنکاروں کے سامنے آنے اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ' یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ نئی نسل اور نوجوان فنکاروں کو مطلوبہ سامعین ملیں گے۔ نوجوان اب مشق ٹاکس پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے نکلیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.