جبکہ 71 پاسپورٹ کاؤنٹر سے لوگوں نے حاصل کیے ہیں۔
سرینگر کے ریجنل پارسپورٹ افسر برج بھوشن ناگر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران یہ اطلاع فراہم کی۔
وادی کشمیر میں 5 اگست کے بعد گورنر انتظامیہ کی جانب سے بندشیں عائد کرنے کے علاوہ تمام تر مواصلاتی نظام بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں سرینگر کے پاسپورٹ آفس تک پہنچنے، نجی درخواستیں دائر کرنے اور پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔
ریجنل پاسپورٹ افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ان بندشوں کی وجہ سے عوام اپنے مسائل اور دیگر معلومات و ضروریات کے لیے پاسپورٹ آفس تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ تاہم یہ فیصلہ انتظامیہ نے کیا ہے۔'
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'بندشوں کے باوجود پاسپورٹ عملے نے تندہی سے کام کیا ہے۔'
ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے برج بھوشن نے بتایا کہ '5 اگست سے 3 سمتبر تک پاسپورٹ خدمات سے متعلق تقریباً 10 ہزار درخواستوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ 2920 پاسپورٹ بذریعہ ڈاک جبکہ 71 پاسپورٹس کو کاونٹر سے دیا گیا ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ڈاک خدمات کے متاثر ہونے کی وجہ سے سرینگر کے جنرل پاسپورٹ آفس میں عوا م کو سہولت پہنچانے کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں صارفین کو پاسپورٹ دیے جارہے ہیں۔'