ETV Bharat / state

کشمیری ڈاکٹر امریکہ میں 'ہیرو آف کیمسٹری' ایوارڈ سے سرفراز - کشمیری نژاد سائنس دان

ڈاکٹر انل کول سرینگر کے بانا محلہ میں پیدا ہوئے تھے اور وہ اس وقت جانسن اینڈ جانسن (جے اینڈ جے) کے نائب صدر اور گلوبل پبلک ہیلتھ ڈسکوری ریسرچ اینڈ پاٹنرشپ کے سربراہ ہیں۔

کشمیری ڈاکٹر امریکہ میں 'ہیرو آف کیمسٹری'  ایوارڈ سے سرفراز

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 7:59 AM IST

ایک کشمیری نژاد سائنس دان نے تپ دق کے علاج کے لیے دوا بیڈاکیلائن (بی ڈی کیو) کی دریافت کے لیے امریکن کیمیکل سوسائٹی (ای سی ایس) کا ’ہیروز آف کیمسٹری‘ ایوارڈ 2020 حاصل کیا ہے۔

ڈاکٹر انل سرینگر کے بانا محلہ میں پیدا ہوئے تھے اور وہ اس وقت جانسن اینڈ جانسن (جے اینڈ جے) کے نائب صدر اور گلوبل پبلک ہیلتھ ڈسکوری ریسرچ اینڈ پاٹنرشپ کے سربراہ ہیں۔

ان کی ٹیم کے دیگر اراکین جو بیڈاکیلائن کی دریافت کے لیے جانے جاتے ہیں، ان میں ڈاکٹر کوین اینڈریز اور ڈاکٹر جیروم گیلمونٹ شامل ہیں۔

ڈاکٹر کول نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'امریکن کیمیکل سوسائٹی کی طرف سے ٹی بی کے علاج کے لیے بیڈاکیلائن (بی ڈی کیو) کی دریافت کرنے پر ہمیں اعزاز حاصل ہوا ہے۔ بی ڈی کیو کی رسائی 141 ممالک تک ہیں۔ '

کشمیری ڈاکٹر امریکہ میں ’ہیرو آف کیمسٹری‘ ایوارڈ سے سرفراز

ڈاکٹر کول جانسن فارماسیوٹیکلز کی یورپی یونٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی ایس آئی آر کے سائنسی مشاورتی بورڈ کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے گورنمنٹ آف انڈیا کی پرائمیر بائیو ٹکنالوجی لیبارٹری (انسٹی ٹیوٹ آف مائکروبیل ٹیکنالوجی) کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

اے سی ایس امریکہ کی سب سے بڑی غیر منفعتی تنظیم ہے جو امریکی کانگریس کے ذریعہ چارٹرڈ ہے اور یہ ایوارڈ ایسے سائنس دانوں کو دیا جاتا ہے جن کے جدید کام سے ایسی مصنوعات پیدا ہوتی ہیں جو دنیا کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔

ایک سرکاری ویڈیو بیان میں اے سی ایس نے کہا: ' ہم جانسن اینڈ جانسن کی جانسن فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے محققین کی ایک ٹیم ڈاکٹر جیروم گیلیمونٹ، ڈاکٹر کوین اینڈریز اور ڈاکٹر انیل کول کا احترام کرتے ہیں جن کا کام سب سے پہلے بیڈاکیلائن کی ترقی کا باعث بنا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.