ETV Bharat / state

کشمیر: شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم وصال پر آن لائن تقریب کا انعقاد - ایسا وسیلہ ہے جس کا سہارا

وادی کشمیر میں منگل کے روز 'ساگر کلچرل فورم' نامی ادبی انجمن کی طرف سے شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال کے 82 ویں یوم وصال کے موقع پر ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے علامہ موصوف کی حیات کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

کشمیر: شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم وصال پر آن لائن تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 8:55 PM IST

ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن نامی اس ادبی انجمن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آن لائن تقریب کا ہی اہتمام کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات ایسے نہ ہوتے تو ایک بڑی تقریب کا نعقاد طے تھا۔ تقریب کے دروان مقررین نے آن لائن ہی علامہ اقبال کی حیات اور ان کے فن کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔

فورم کے صدر ساگر نذیر نے اپنی آن لائن تقریر کے دوران کہا کہ ڈاکٹر اقبال نے فلسفہ خودی کو متعارف کرکے مسلمانوں اور نوجوانوں کو بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ کا کلام مسلمانوں کو ظلمت سے نکال کر روشنی میں لانے کا ایک ایسا وسیلہ ہے جس کا سہارا لے کر مسلمان اپنی شان رفتہ کو بحال کرسکتے ہیں۔

موصوف صدر نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ صحیح اور انقلابی رہنمائی کے لئے علامہ کے کلام کا مطالعہ کرتے رہیں۔

آن لائن تقریب میں جن قلمکاروں اور ادیبوں نے حصہ لیا ان میں معروف قلمکار کلدیپ پنڈت، اظہر ہاشمی، ریاض پروانہ، عظیم تاپری، امین مخدومی، منتظر مومن اور ریاض ربانی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.