ETV Bharat / state

کرناٹک: کشمیری طلباء بیلگام ہندالگا جیل منتقل - تینوں کشمیری طلباء کو ہبلی سب جیل سے بیلگام ہندالگا جیل منتقل

ریاست کرناٹک میں ملک سے غداری کے الزام میں گرفتار ہونے والے تینوں کشمیری طلباء کو ہبلی سب جیل سے بیلگام ہندالگا جیل منتقل کر دیا گیا۔

کرناٹک: کشمیری طلباء بیلگام ہندالگا جیل منتقل

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 8:16 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:28 PM IST

اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر سے آئے ہوئے طلباء کے اہل خانہ کو بھی ان سے ملنے کے لیے بیلگام جیل بھیجا گیا۔

کرناٹک: کشمیری طلباء بیلگام ہندالگا جیل منتقل

پولیس کے مطابق گوکول روڈ پولیس اسٹیشن میں درج ملک سے غداری کا مقدمہ اب دیہی تھانے میں منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ ویڈیو ریکارڈنگ کالج ہاسٹل کے کمرے میں کی گئی تھی جو دیہی تھانے کے دائرہ اختیار میں ہے۔

پولیس کمشنر آر دلیپ نے کہا کہ ' عدالت کی ہدایت پر یہ کیس ہبلی دیہی تھانہ منتقل کردیا گیا ہے'۔

اس سے قبل گرفتار شدہ تین کشمیری طلباء کو ملک سے غداری کے معاملے میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں 2 مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ان تینوں طلباء نے پلوامہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بنایا تھا جس میں وہ مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد'، 'ہم آزادی چاہتے ہیں' اور 'فری کشمیر' کے نعرے لگا رہے ہیں'۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں طلباءکو گرفتار کیا تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:28 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.