ETV Bharat / state

ریاست کا درجہ ختم کرنے پر کرگل میں ہڑتال - لداخ کے ضلع کرگل میں بند کی کال جوائنٹ ایکشن کمیٹی

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو کالعدم کرنے اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے خلاف کرگل میں مکمل ہڑتال ہے۔

ریاست کا درجہ ختم کرنے پر کرگل میں ہڑتال
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 12:55 PM IST

لداخ کے ضلع کرگل میں بند کی کال جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دی ہے ۔ کرگل میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے ، سرکاری اسکول اور بیشتر دفاتر بند رہے۔

واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام دو نئے علاقے جموں و کشمیر اور لداخ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وجود میں آئے ہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ناصر حسین منشی نے کہا کہ ہم نے لیہہ اور کرگل میں لیفٹیننٹ گورنر کے روٹیشنل ہیڈ کوارٹر سمیت اپنے حقوق کا مطالبہ کیا لیکن ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں بند کی کال دینی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ کرگل کی عوام ہمیشہ سے ہی ریاست جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کے خلاف رہی ہے۔

اس سے قبل بھی دراس کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے لداخ کو مرکز کے زیرانتظام علاقہ بنانے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ جموں و کشمیر کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آج صبح ایک تقریب کے دوران رادھا کرشنا ماتھر کو مرکز کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف دلایا گیا ۔

تری پورہ کیڈر کے 1977 بیچ کے آئی اے ایس افسر (ر) رادھا کرشن ماتھر نے جمعرات کو نو تشکیل شدہ مرکز کے انتظام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدہ کا حلف لیا۔

Intro:Body:

Kargil observes shutdown against bifurcation of jammu and kashmir

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.