ETV Bharat / state

کرگل کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات - ایران میں پھنسے ہوئے لداخی زائرین اور طلباء کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو کونسلر فیروز احمد خان کی سربراہی میں کرگل سے تعلق رکھنے والے وفد نے آج نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے میں ایران کے سفیر ڈاکٹر علی چیگینی سے ملاقات کی۔

کرگل کے وفد نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی
کرگل کے وفد نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 4:40 PM IST

اس وفد نے ایران میں پھنسے ہوئے لداخی زائرین اور طلباء کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور تاکید کی کہ انہیں جلد از جلد بھارت واپس لایا جائے۔

اس وفد کے ارکان نے سفیر سے اپیل کی کہ وہ تنہائی میں رکھے گئے مریضوں کو تمام مطلوبہ طبی سہولیات سمیت وہاں پھنسے زائرین اور طلباء کو تمام ضروری سہولیات فراہم کریں۔ سفیر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ وہاں پھنسے ہوئے عازمین حج اور طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے جبکہ بھارتی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھا جائے گا۔

اس وفد میں شامل اراکین میں ایگزیکٹیو کونسلر برائے سماجی بہبود آغا سید مجتبیٰ الموسوی، ایگزیکٹیو کونسلر برائے صحت محمد علی چندن، انجمن ای جمعیت علماء مدرسہ اثنا عشریہ اسلامیہ اسکول کرگل کےنمائندے شیخ محمد جواد اور شیخ بشیر احمد شاکر نائب صدر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.