اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت میونسپل کمیٹی اچھہ بل اور محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔بی ڈی سی چئیرپرسن اچھہ بل فردوسہ مقبول نے پروگرام کی صدارت کی۔
اس موقع پر بی ڈی سی وائس چیئرمین محمد مقبول کے ساتھ ساتھ بی ڈی او اچھہ بل، صدر ایم سی اچھہ بل، این ٹی اچھہ بل، ای او ایم سی اچھہ بل اور شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔ اسکے علاوہ پنچایتی نمائندوں اور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پروگرام کے دوران شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔شہیدا کے رشتہ داروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:International year Of Millets ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر کا واڈورہ سکاسٹ یونیورسٹی کمپس دورہ
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی ڈی سی وائس چیئرمین محمد مقبول نے بتایا کہ قومی سطح پر منعقد ہونے والے اس پروگرام کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ حب الوطنی کے جزبے کو عام کرنے کے علاوہ ان شہدا کے لواحقین کا حوصلہ بڑھایا جائے جنہوں نے وطن کے لیے جان قربان کر دی ہے۔