انہوں نے کہا کہ جب بھی جموں و کشمیر میں کوئی چمپیئن شپ ہوتی تھی تو بارہمولہ کی ٹیم اول رہتی تھی، لیکن حکومت کی جانب سے کوئی بھی توجہ انہیں نہیں ملی ہے۔
جہانگیر کا کہنا ہے کہ وہ کبڈی ڈسٹرکٹ لیول، اسٹیٹ لیول اور انٹر زون، کھیل چکے ہیں، اس دوران صرف چھوٹی موٹی ایسوسیشن نے ہی سپورٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پرو کبڈی لیگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں، کیونکہ آج تک جموں و کشمیر کا کوئی بھی کھلاڑی اس لیگ کا حصہ نہیں بنا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت کی جانب سے پرو کبڈی لیگ کے لیے انہیں سپورٹ کیا جائے۔