ETV Bharat / state

گاندربل: کے پی ایل کنگن پریمئر لیگ کا انعقاد - کشمیر

ملک میں کورونا وبا کے چلتے جہاں ایک طرف مختلف سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں وہیں لوگ بھی گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے کھیل کود کی تمام سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں جس کا نوجوانوں کی صحت پر برا اثر پڑا ہے۔

k p l kangan premier league cricket tournament in kangan
گاندربل: کے پی ایل کنگن پریمئر لیگ کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 8:10 PM IST

اسی دوران کشمیر میں وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں نوجوانوں کےلیے، کے پی ایل کنگن پریمیر لیگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جہاں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے، ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہدایات کا خاص خیال رکھا گیا تھا۔

گاندربل: کے پی ایل کنگن پریمئر لیگ کا انعقاد

کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کرنے والے نوجوان کھلاڑی نثار احمد نے مقامی نوجوان، انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تاجرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان تمام کے تعاون سے نوجوانوں کےلیے کھیل کود کا موقع فراہم کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں سے کرکٹ کے شائقین یہاں پہنچے ہیں جبکہ یہاں سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا جارہا ہے اور ماسک لگانے و سنیٹائزر کے استعمال پر زور دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنمنٹ کے دوران بین الاقوامی کرکٹ بورڈ کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.