کولگام میں سب سے بڑی تقریب میر سید حسین سمنانیؒ کے آستانہ عالیہ میں منعقد کی گئی، اس موقع پر ہزاروں عقیدت مندوں نے نماز جمعہ ادا کی اور وادی میں امن و اماں و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔
ماہ رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کے پیش نظر یہاں باقی مساجد اور خانقاہوں میں لوگوں کی کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔