ETV Bharat / state

دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمین کی تحویل میں توسیع - دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمین کی ریمانڈ میں توسیع

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے معطل افسر دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمین کی عدالتی تحویل میں 15 دن تک توسیع کردی۔

دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمین کی ریمانڈ میں توسیع

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 2:26 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:50 AM IST

جموں خطے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج سباش سی گپتا نے دیویندر سنگھ معاملے کے تمام ملزمین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دن تک نوسیع کر دی۔

واضح رہے کہ دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین عسکریت پسند تنظیم کے کمانڈر نوید بابو کے ساتھ 11 جنوری کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ عرفان نامی ایک وکیل بھی تھا انہیں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

دیویندر سنگھ کو سب جیل ہیرا نگر سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو کوٹ بھلوال جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیا گیا۔

جج سباش سی گپتا نے کہا کہ 'دیویندر سنگھ معاملے میں پیش کیے گئے ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے این آئی اے کے سی آئی او کی جانب سے پیش کی جانے والی پیشیاں اور اس معاملے کی تحقیقات کے مرحلے کو مدنظر رکھتے ہوئےجاری تحقیقات کو مکمل کرنے کے لیے ملزمین کو مزید عدالتی تحویل میں بھیجنا ضروری ہے۔

اس سے قبل دیویندر سنگھ معاملے کی تحقیقات کے دوران ایجنسی نے شمالی کشمیر کے علاوہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں عسکریت پسندوں اور ان کے معاون کے گھروں پر کئی بار چھاپہ مارا۔ ایجنسی نے ترال میں واقع دیویندر سنگھ کی آبائی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، جہاں ان کے والدین مقیم ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں ایجنسی نے دیویندر سنگھ کے بینک اکاؤنٹس سیز کر لیے اور سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر 7 لاکھ روپے برآمد کیے تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.