خیال رہے کہ 9 ماہ جیل میں رہنے کے بعد صحافی قاضی شبلی حال ہی میں رہا کئے گئے تھے۔
مقامی نیوز پورٹل کشمیریت، کے ایڈیٹر قاضی شبلی کو دوبارہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔
قاضی شبلی ضلع اننت ناگ کے قاضی محلہ لال چوک کے رہنے والے ہیں۔
وہ گزشتہ کئی برسوں سے، کشمیریت، کے نام سے ایک نیوز پورٹل چلا رہے ہیں۔
شبلی چند ہفتہ قبل نو ماہ کی جیل کی سزا کاٹ کر لوٹے تھے ۔
30 جولائی 2020 کو سائبر پولیس سری نگر کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قاضی شبلی کو سمن جاری کیا گیا تھا ۔
انہیں سائبر پولیس اسٹیشن میں خود کو پیش کرنے کو کہا گیا۔
اکتیس جولائی2020 کو شبلی سائبر پولیس سیل سرینگر میں حاضر ہوئے۔
جہاں سے انہیں 3 اگست2020 کو سینٹرل جیل سرینگر بھج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شبلی کو، سی آر پی سی، 107کے تحت سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔
شبلی کو گذشتہ برس اگست میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے دستے بڑھا کر بھاری تعیناتی کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی تھی۔
اس کے بعد انہیں گرفتار کرکے پی ایس اے کے تحت اُتر پردیش کے بریلی جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
حال ہی میں انہیں 9 ماہ کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:کشمیر: دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی برسی پر کرفیو
قاضی شبلی کی رہائی کے بعد کشمیریت، نے دوبارہ اپنا کام کاج معمول کے مطابق شروع کیا تھا۔
جس کے بعد ان کے خلاف سمن جاری جاری ہوا، اور پھر انہیں دوبارہ قید کر جیل بھیج دیا گیا۔