کرائم برانچ کشمیر مبینہ طور پر فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں جموں و کشمیر پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن (جے کے پی سی سی) کے متعدد افسران کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے سرینگر اور پامپور میں آج کم سے کم چار مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کرائم برانچ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ایف آئی آر کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر کے پی سی ایکٹ کے تحت یہ کارروائی کر رہی ہے۔
یہ مقدمہ ان شکایات کے بعد درج کیا گیا ہے کہ جے کے پی سی سی یونٹ نے فنڈز کا ناجائز استعمال کیا ہے جس سے سرکاری خزانے کو بہت بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔