بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی ایک نوٹفیکیشن کے مطابق وادی کشمیر میں دسویں، گیارہویں اور بارویں جماعت کے سالانہ امتحانات رواں برس کے نومبر مہینے میں منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ جموں صوبے میں ان امتحانات کا انعقاد اگلے برس 2020کے مارچ مہینے سے متوقع ہے۔
ان امتحانات کے احسن انعقاد کے حوالے سے بوڑد آف اسکول ایجوکیشن تیاریوں میں مصروف ہے ۔دسویں ،گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لئے نصاب میں 30فیصد رعایت دی گئی ہے۔
امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ کو 70فیصد نصاب کا ہی امتحان دینا ہوگا۔اگچہ امتحانات میں طلبہ کو 100فیصد نمبرات کے پرچے دئیے جائے گے لیکن انہیں محض 70فیصد سوالات کے ہی جوابات لکھنے ہوں گے۔
کوروناوائرس کے خطرات اور خدشات کے چلتے امسال کے امتحانات کے انعقاد کے تعلق سے کئی شک وشبہات ظاہر کئے جارہے تھے تاہم بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے نومبر میں امتحانات کروانے کے اعلان سے ان شکوک کا خاتمہ ہوا۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں تمام اسکول اور کالجوں کے علاوہ کوچنگ مراکز گزشتہ ایک برس سے بند پڑھے ہیں اور طلبہ گھروں میں ہی اپنی پڑھائی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔