ETV Bharat / state

کشمیر: نوجوان نئے روزگار کی طرف راغب - پلوامہ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بعض افراد نے موجودہ صورتحال کے دوران گھروں میں ہی روزگار کے نئے وسائل پیدا کرنے کا تہیہ کیا ہے۔

کشمیر: نوجوان نئے روزگار کی طرف راغب
author img

By

Published : Sep 14, 2019, 6:14 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:41 PM IST

پلوامہ کے درجنوں نوجوانوں نے اپنے گھروں میں ہی مقامی نسل اور ہائی برڈ مرغیوں کو پالنا شروع کیا ہے۔

کشمیر: نوجوان نئے روزگار کی طرف راغب

اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ مرغ پالن سے رجوع کرکے چوزے خریدے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان مرغیوں کی خاصیت یہ ہے کہ قلیل مدت میں ان کا وزن بڑھنے کے علاوہ یہ روزانہ انڈے بھی دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارمی مرغیوں کے برعکس یہ ہر قسم کی غذا کھاتی ہیں اور ان کے لیے کسی خاص قسم کی جگہ درکار نہیں۔ اس طرح سے انہیں آسانی سے پالا جاسکتا ہے۔

وادی میں جاری کشیدہ حالات کے دوران ان مرغیوں سے لوگوں کو ان مشکل ایام میں فائدہ ملنے کی امید ہے۔

محکمہ کی جانب سے انہیں 28روز کی مرغیاں پچاس روپیے میں مل جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی آئینی خصوصی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کشیدہ حالات کے باعث جہاں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی وہیں مسلسل بندشوں کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی تقریباً ٹھپ ہیں۔

Intro:Body:

jk: uncertainity in valley local youth prefer poultry 

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 2:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.