پولیس کے مطابق گذشتہ روز پولیس نے دو نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ ان میں سے ایک نوجوان شدت پسند تنطیم حزب المجاہدین کے مقامی کمانڈر کا بھائی ہے۔
پولیس اہلکار کے مطابق عبدالکبیر نامی نوجوان کو کشتواڑ میں عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے عبد الکبیر کمانڈر جہانگیر سروڈی کا بھائی ہیں۔ جہانگیر سروڈی علاقے کا سب سے پرانے عسکریت پسندوں میں سے ایک ہیں۔
واضح رہے کشتواڑ میں عسکریت پسندی کو روکنے کی کوششوں کے تحت پولیس نے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'وادی میں عسکریت پسندی کے خلاف آپرییشن تیز ہوگئے ہیں اور کشمیر سے شدت پسند تنظیم انصار غزوۃ الہند کا صفایا کر دیا گیا ہے'۔