پولیس کے مطابق گرفتار شدگان گذشتہ کئی برسوں سے بری برہمنا میں فوجی کینٹین میں کام کر رہے تھے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دونوں افراد پاکستان کے لیے جاسوسی کرتے تھے اور ان کے فون سے پاکستان کے نمبرات اور وٹس ایپ پیغام ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد کا تعلق ریاست راجستھان سے ہے۔
تاہم پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔