پولیس اہلکار کے مطابق ناراناگ علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج، ایس او جی اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو آج صبح محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت ہونا باقی ہے لیکن اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عسکریت پسند بانڈی پورہ کے گریز علاقے سے گاندربل آئے تھے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔