پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ پولیس کی جانب سے تھانہ دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تھانہ دیوس پروگرام میں ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت اور حکومت جموں و کشمیر کے اقدام کے طور پر پلوامہ پولیس نے ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا تھا جس میں جہاں پولیس افسران نے شرکت کی وہی اس پروگرام میں پولیس اسٹیشن راجپورہ کے تحت آنے والے علاقوں کے معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں سونہ مرگ کو کھلا رکھنے کے انتظامات مکمل
اس موقعے عام لوگوں نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کی وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں پولیس ہمارے جان و مال کے تحفظ کرنے میں کلیدی رول ادا کر رہا ہے وہی سماجی برائیوں کے حوالے سے بھی یہ اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ دیوس پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے اور عام لوگوں کی شکایات سننے اور ان کے ازالے کے لیے ایک اقدام ہے اور مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو عوامی اعتماد میں اضافے کے لیے لازمی ہے جس سے عوام کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔