جموں وکشمیر کے ضلع کشتوار میں برفباری شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہوگئی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں بجلی محکمہ کے خلاف زبردست غم وغصہ ہے۔
کشتواڑ کے مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گذشتہ سال بھی برفباری سے کم از کم ایک ماہ تک ضلع کشتواڑ کو بجلی سے محروم ہونا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ' ہم نے کئی بار سڑکوں پر اتر کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا پر ضلع انتظامیہ نے اس دوران لوگوں کو یقین دھائی کرائی تھی کہ آیندہ ایسا نہیں ہوگا اور بجلی کی جنرل لاینوں کی مرمت کی جائے گی۔'
مقامی باشندوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ برف ابھی شروع ہوئی ہے اور بجلی سپلائی بند کر دی گی ہے جو کہ کشتواڑ کے عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ۔
مقامی شخص عبداللہ خان نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ محکمہ پی ڈی ڈی بجلی بلیں وقت سے پہلے ہی بھیجتے ہیں پر بجلی لاینوں کی مرمت نہیں کرتے ہیں ۔
ایک اور مقامی شخص نور حسین نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی موسم گرما میں بجلی لاینوں کی مرمت کے بجائے دفتروں میں بیٹھتے ہیں اور موسم سرما میں یعنی کی برفباری میں محکمہ کے ملازم لاینوں کی مرمت کرنے کے لیے دیکھنے کو ملتے ہیں۔
کشتواڑ کے عوام نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ تا لیفٹینٹ گورنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کو دور کیا جائے اور محکمہ بجلی کو سخت سے سخت ہدایت جاری کر کے بجلی سپلاءی کو بحال کیا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں بجلی کٹوتی ہوءی تھی پر محکمہ کو اسی وقت ہدایت دے کر بجلی کے بحال کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے کہا کہ بجلی ، پانی ، راشن لوگوں کے لیے دستیاب رکھی ہے لوگوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا