ETV Bharat / state

سرینگر میں گرینیڈ حملہ، ایک ہلاک، متعدد زخمی - حملے میں کم از کم 10 افراد زخمی

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے امیرا کدل میں گرینیڈ دھماکہ ہوا ہے۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 24 افراد زخمی ہوگئے۔

سرینگر میں گرینیڈ حملہ، متعدد افراد زخمی
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 1:36 PM IST

Updated : Nov 4, 2019, 2:25 PM IST

پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (وسطی کشمیر) وی کے بردی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متعدد زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سرینگر میں گرینیڈ حملہ، ایک ہلاک، متعدد زخمی
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق نامعلوم افراد نے امیرا کدل کے گونی کھن علاقے میں گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

سرینگر میں گرینیڈ حملہ، متعدد افراد زخمی

معلوم ہوا ہے کہ رنکو نامی ہلاک شدہ شخص غیر مقامی باشندہ تھا جو اس جگہ پر تالوں کی کنجیاں بناتا تھا۔ رنکو کا تعلق ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور سے تھا۔

اطلاعات کے مطابق ایس ایس بی (سرحدی پولیس دستہ) کا ایک جوان بھی زخمی ہوا ہے تاہم اس کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Intro:Body:

JK: SEVERAL INJURED IN GRENADE ATTACK IN SRINAGAR

Conclusion:
Last Updated : Nov 4, 2019, 2:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.